Maktaba Wahhabi

121 - 262
اور کچھ حرام‘ حلال خواہشات وہ ہیں جنھیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حلال قرار دیا ہے اور حرام خواہشات وہ ہیں جنھیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دیا ہے۔ ۴- شیطان گناہوں میں واقع ہونے کا سب سے عظیم سبب ہے‘ کیونکہ وہ انسان کا بدترین دشمن ہے‘ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ۚ إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ﴾[1] یاد رکھو! شیطان تمہارا دشمن ہے ‘ تم اسے دشمن ہی جانو‘ وہ اپنے گروہ کو محض اسی لئے بلاتا ہے کہ وہ جہنمی ہوجائیں۔ شیاطین دوقسم کے ہوتے ہیں : انسانوں کے شیاطین اور جنوں کے شیاطین،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَيَاطِينَ الْإِنسِ
Flag Counter