Maktaba Wahhabi

90 - 131
کاش تو نے قدیم مقولہ ہی پڑھا ہوتا کہ : ((لَا یَحْفَظُ الْمَرْأَۃُ اِلَّا بَیْتُہَا اَوْ قَبْرَہَا اَوْ زَوْجُہَا۔)) ’’عورت کی حفاظت یا تو گھر کر سکتا ہے یا قبر کر سکتی ہے یا خاوند کر سکتا ہے۔‘‘ اس لیے میرے بھائی! اگر قرآن و سنت تیری قسمت میں نہیں اور میری بہن جس کی قسمت میں ڈائجسٹ اور اخبار جہاں ہیں کاش تم نے خواجہ عزیز الحسن مجذوب کا قول بھی کسی رسالے میں پڑھا ہوتا جنہوں نے کہا تھا : کسب دنیا تو کر ہوس کم رکھ اس پہ تو دین کو مقدم رکھ دینے لگتا ہے دھواں یہ چراغ اس لیے ذرا اس کی لو مدھم رکھ اور تو نے شاعر کا یہ قول بھی کہیں پڑھا ہوتا کہ : چاٹ لیں تم نے کتب فلسفہ و انگلش کی ہاتھ کبھی بھولے سے قرآن کو لگایا ہوتا اس لیے میری اسلامی بہن اور بھائی! میں یہ کہنا مناسب خیال کرتا ہوں کہ جس راستے کو تم نے اختیار کیا ہے یہ کعبے والے اور مدینے والے کا راستہ نہیں۔ ترسم کہ نہ اسی بکعبہ اے اعرابی کہ ایں راہ تو می روی بہ ترکستان است ’’اے صاحب مجھے ڈر ہے کہ جس راستے پر آپ چل رہے ہیں یہ آپ کو خانہ کعبہ تک نہیں پہنچائے گا کیونکہ جس راستے کو آپ نے اختیار کیا ہے وہ تو ترکستان کا راستہ ہے۔‘‘ اس لیے دنیا کو کماؤ ضرور {وَلَا تَنْسَ نَصِیْبَکَ مِنَ الدُّنْیَا} پر عمل کرتے ہوئے لیکن اس کو دین پر مقدم نہ کرو اور یاد رکھو مجذوب کا قول:
Flag Counter