Maktaba Wahhabi

91 - 131
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے اللہ تعالیٰ ہمیں دین کا صحیح فہم دے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ (آمین) 3۔ یہودیوں کا طریقہ : بے پردگی جہاں ابلیس کی سنت ہے وہاں یہودیوں کا طریقہ بھی ہے اور امتوں کی بربادی میں ان لوگوں کو عورت کے فتنے کے ساتھ برباد کرنے میں ید طولیٰ ہے جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: ((فَاتَّقُوا الدُّنْیَا وَاتَّقُو النِّسَائَ فَاِنَّ أَوَّلَ فِتْنَۃِ بَنِیْ اِسْرَائِیْلَ کَانَتْ فِی النِّسائِ۔)) [1] ’’دنیا سے بچو اور عورتوں سے بچو کیونکہ بنی اسرائیل میں پہلا فتنہ عورتوں میں تھا۔‘‘ چنانچہ ان کی کتابیں اس بات پر دال ہیں کہ اللہ جل شانہ نے صہیون کی بیٹیوں کو عقاب و عذاب دیا تو اسی بے پردگی کی وجہ سے دیا۔ چنانچہ سفر اشیاء میں اصحاح ثالث میں لکھا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ عنقریب صہیون کی بیٹیوں کو عذاب دے گا ان کے تبرج کی وجہ سے (بے پردگی کی وجہ سے) اور خلا خیل (پازیبوں) کی آوازوں سے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کی مشابہت کو حرام قرار دیا اور فرمایا کہ: ((مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ۔)) [2] ’’جس نے جس کی مشابہت کی وہ انہیں میں سے ہے۔‘‘ اور قیامت میں ان کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور فرمایا: ((لَتَتَّبِعُنَّ سُنَنَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ شِبْرًا بِشِبْرٍ وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ حَتّٰی لَوْ دَخَلُوا جُحْرَ ضَبِّ لَتَبِعْتُمُوْہُمْ قِیْلَ الْیَہُوْدُ وَالنَّصَارٰی؟ قَالَ: فَمَن؟)) [3] ’’تم اپنوں سے پہلوں (یہود و نصاریٰ) کی تقلید کرو گے بالشت پر بالشت اور ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر حتیٰ کہ اگر وہ گوہ کے بل میں داخل ہوں تو تم ان کی پیروی کرو گے اللہ
Flag Counter