Maktaba Wahhabi

103 - 131
نے ان عورتوں کو جو باریک لباس پہنیں اور جوڑا بنائیں ان پر لعنت کا حکم دیا ہے چہ جائیکہ وہ بالکل بے پردہ ہوں۔ 7۔منافقت کی نشانی : بے پردگی جہاں لعنت کا موجب ہے وہاں نفاق و منافقت کی نشانی بھی ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: ((خَیْرُ نِسَائِکُمُ الْوَدُوْدُ الْوَلُودُ الْمَوَاتِیَۃُ الْمَوَاسِیَۃُ اِذَا اتَّقَیْنَ اللّٰہَ وَشَرُّ نِسَائِکُمُ الْمُتَبَرِّجَاتُ الْمُتَخَیِّلاَتُ وَہُنَّ الْمُنَافِقَاتُ لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ مِنْہُنَّ اِلَّا مِثْلَ الْغُرَابِ الْاَعصَمِ)) [1] ’’تمہاری بہترین عورتیں وہ ہیں جو زیادہ محبت کرنے والی ہوں (اپنے خاوند سے) زیادہ اولاد والی ہوں (کیونکہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے فخر کا سبب بنیں گی) اور موافقت کرنے والی (اپنے خاوند اور دینی امور میں) اور تسلی دینے والی جب وہ اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور بدترین تمہاری وہ عورتیں ہیں جو متبرجات (بے پردہ) ہیں متخیلات (تکبر کرنے والی‘ اکڑ کر چلنے والی) یہی منافق ہیں ان میں سے کوئی بھی جنت میں نہیں جائے گی مگر اعصم کوے کی مثل (غراب اعصم یعنی اعصم کوا‘ اس کی چونچ اور ٹانگیں سرخ ہوتی ہیں)‘‘ یہ اس بات کی طرف کنایہ واشارہ ہے کہ ان میں سے بہت تھوڑی جنت میں جائیں گی کیونکہ اس طرح کے کوے بہت ہی قلیل تعداد میں ہوتے ہیں تو دیکھیں صادق مصدوق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بے پردہ عورتیں بدترین ہیں اور منافق ہیں اور کم ہی جنت میں جائیں گی اس کے بعد کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ منافقت کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول بھی کہے اور ان کے فرمان کو بھی جھٹلائے اور پردہ نہ کرے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت دے۔ (آمین)
Flag Counter