Maktaba Wahhabi

17 - 131
5۔ایمان کی دلیل : پردہ جہاں تقویٰ ہے وہاں ایمان کی دلیل بھی ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ خالق ارض و سماء فرماتے ہیں: {وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنَاتِ} (النور : ۳۰) ’’اور کہہ دو مومن عورتوں کو۔‘‘ اور فرمایا: {وَنِسَائِ الْمُؤْمِنِینَ} (الاحزاب :۵۹) ’’اور مومنوں کی عورتوں کو۔‘‘ تو ان دونوں جگہ خطاب اللہ تعالیٰ نے مومن عورتوں سے کیا ہے اور دونوں آیات پردے کے صحیح احکام میں ہیں تو معلوم ہواکہ پردہ ایمان کی دلیل ہے اس لیے ایمان والیوں سے خطاب کیا گیا ہے عام عورتوں سے نہیں‘ چنانچہ جب بنی تمیم کی عورتیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور انہوں نے باریک کپڑے پہنے ہوئے تھے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا تھا کہ: ((اِنْ کُنْتُنَّ مُوْمِنَاتٍ فَلَیْسَ ھٰذَا بِلِبَاسِ الْمُؤْمِنَاتِ وَاِنْ کُنْتُنَّ غَیْرَ مُوْمِنَاتٍ فَتَمَتَّعْنَ بِہٖ۔)) ’’اگر تم مومن عورتیں ہو تو یہ مومن عورتوں کا لباس نہیں اور اگر تم مومن نہیں ہو تو پھر اس لباس کا فائدہ لے لو( پہنے رکھو)‘‘ چنانچہ پردہ ایمان کی دلیل ہے۔ 6۔شرم و حیاء کی دلیل : پردہ جہاں ایمان کی دلیل ہے وہاں شرم و حیاء کی بھی دلیل ہے۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((اِنَّ لِکُلِّ دِینٍ خُلُقًا وَ خُلُقُ الْاِسْلَامِ الْحَیَائُ۔)) [1]’’ہر دین کا کوئی نہ کوئی اخلاقی پہلو ہے اور اسلام کا اخلاقی پہلو حیا ہے۔‘‘ اور فرمایا: ((اَلْحَیَائُ مِنَ الْاِیْمَانِ وَالِایْمَانُ فِی الْجَنَّۃِ۔)) [2]’’حیاء ایمان میں سے ہے اور ایمان جنت میں جانے کا سبب ہے۔‘‘ اور فرمایا: ((اَلْحَیَائُ وَالْاِیْمَانُ قُرِنَا جَمِیعًا فَاِذَارُفِعَ أَحَدُہُمَارُفِعَ اْلٓاخَرُ)) [3] ’’حیا اور ایمان دونوں جوڑے گئے ہیں اگر ان دونوں میں سے ایک اٹھ جائے تو دوسرا خود بخود اٹھ جاتا ہے۔‘‘ یعنی حیاء اور ایمان
Flag Counter