Maktaba Wahhabi

123 - 131
ہوتی ہے۔‘‘ جو کہ تعصب اور جہالت کی وجہ سے ہوتی ہے جس کے بارے میں ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وَ تُعِزُّ مِنْ ثَوْبَیْنِ مَنْ یَلْبَسُہَا یَلْقَی الرَّدَی بِمَذَمَّۃٍ وَ ہَوَ انِ ثُوْبٌ مِنَ الْجَھْلِ الْمُرَکَّبِ فَوْقَہُ ثَوْبُ التَّعَصُّبِ بِئْسَ الثَّوْبَانٍ وَ تَحُلُّ بِالْاِنْصَافِ افْخَرَ حُلَّۃٍ زُیِّنَتْ بِہَا الْاَعْطَافُ وَ الْکَتِفَانِ ’’جہالت مرکبہ اور تعصب کے دونوں کپڑوں سے اپنے آپ کو آزاد کر لو جو کہ برے کپڑے ہیں کیونکہ جو انہیں پہن لیتا ہے وہ ذلیل و خوار ہو کر گڑھے میں جا گرتا ہے اور عدل و انصاف کا لباس زیب تن کرو کیونکہ یہی خلعت فاخرہ ہے جس سے شانے اور بدن کا ایک ایک جزو مزین ہو جاتا ہے۔‘‘ یعنی انصاف کو ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ تعصب اور جہالت کے پردوں سے آزاد ہو کر دلائل کی چھان پھٹک کرکے فیصلہ کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حق کو حق پہچاننے اور اس کو اپنی دستار بنانے اور باطل کو پہچان کر اس سے جان چھڑانے کی توفیق دے۔ (آمین) 
Flag Counter