Maktaba Wahhabi

88 - 98
فصل ششم: عمل سے آراستہ ہونا 44. نفع مند علم کی علامات: اپنے آپ سے پوچھیں کہ نفع دینے والے علم کی مندرجہ ذیل علامات میں سے آپ کا حصہ کتنا ہے: 1 علم پر عمل کرنا۔ 2 خلقِ خدا کے سامنے اپنی بڑائی، تعریف اور تزکیہ و طہارت کے اظہار کو ناپسند کرنا۔ 3 جوں جوں علم بڑھتا جائے، تواضع و انکسار میں اضافہ ہوتا جائے۔ 4 رئیس (سربراہ) بننے کے شوق، شہرت طلبی اور دنیا سے بھاگنا۔ 5 دعوائے علم سے گریز کرنا۔ 6 دوسروں کی عزت کی پامالی کے خوف سے خود اپنے ساتھ بدظن رہنا اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنا۔ امام عبداﷲ بن مبارک رحمہ اللہ کے سامنے جب سلف صالحین کے اخلاق و اطوار کا ذکر کیا جاتا تو وہ یہ شعر پڑھتے تھے: لَا تَعْرِضَنَّ بِذِکْرِنِا مَعَ ذِکْرِھِمْ لَیْسَ الصَّحِیْحُ إِذَا مَشی کَالْمُقْعَدٖ
Flag Counter