Maktaba Wahhabi

79 - 98
تین طرح آپ کی شہرت بے نقاب ہو سکتی ہے: 1 دلوں سے آپ کا اعتماد اٹھ جائے گا۔ 2 آپ کا علم آپ کو چھوڑ دے گا اور آپ کی مقبولیت کم ہو جائے گی۔ 3 کوئی بھی آپ کو سچا نہیں مانے گا، خواہ آپ سچ بول رہے ہوں۔ المختصر! جو کوئی خوب صورت کلام کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لے، وہ جادوگر کا بھائی ہے اور جادوگر کہیں بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔[1] 34. طالب علم کی ڈھال: طالب علم کی ڈھال ہے: ’’لا أدري‘‘ (میں نہیں جانتا)۔ اس کے علم و فضل کا پردہ چاک ہو جاتا ہے جب وہ گھمنڈ میں آکر یہ نہیں کہتا، بلکہ یوں کہنا شروع کر دیتا ہے کہ ’’یُقَال‘‘ (کہا جاتا ہے)۔ لہٰذا جان لیں کہ اگر ’’لا أدري‘‘ (میں نہیں جانتا) کہنا نصف علم ہے تو ’’یقال و أظن‘‘ (کہا جاتا ہے یا میں سمجھتا ہوں) کہنا نصف جہل ہے۔[2] 35. وقت کی حفاظت: یہ وقت ہے، کچھ حاصل کر لینے کا وقت۔ آپ کام کے دوست بن جائیں، بے کاری اور بے پروائی کے حلیف نہ بنیں۔ کارگاہِ حیات سے پوری طرح جڑ جائیں، لہو و لعب اور گپ بازی سے وابستہ نہ ہوں، وقت کی حفاظت کریں اور اسے مندرجہ ذیل تدابیر سے کارآمد بنائیں۔ محنت اور مسلسل محنت، طلبِ علم میں ہمہ وقت مشغول، مختلف علوم کے شیوخ کی صحبت، پڑھنے یا پڑھانے کی جس صورت میں بھی ممکن ہو، علم کو اپنا مشغلہ بنا لیں، مطالعۂ کتب، غور و فکر، حفظ و حفاظت اور بحث و مباحثہ میں مشغول ہو
Flag Counter