Maktaba Wahhabi

49 - 98
فصل سوم : طالب علم کے لیے استاد کا ادب و احترام 18. استاد کے احترام کی پاسداری: ابتدائی طور پر کوئی بھی علم کتابوں سے حاصل نہیں ہو سکتا، بلکہ حصولِ علم کے لیے کسی ایسے ماہر استاد کا ہونا نہایت ضروری ہے جس کی موجودگی میں آپ علم کی مبادیات میں مہارت حاصل کر لیں، تاکہ آپ لغزشوں سے محفوظ رہیں، اس کے لیے آپ پر لازم ہے کہ آپ استاد کے احترام کی پاسداری کریں، بے شک یہ بات حصولِ علم میں فوز و فلاح اور توفیقِ باری تعالیٰ کی فراوانی کا عنوان ہے۔ آپ کے دل میں استاد کا بہت زیادہ اکرام و احترام اور قدر و منزلت ہونی چاہیے۔ مندرجہ ذیل امور میں استاد سے پورے آداب کے ساتھ پیش آنا چاہیے: 1 نشست و برخاست میں۔ 2 ہم کلام ہونے میں۔ 3 سوال کرنے اور جواب سننے کے سلیقے میں۔ 4 استاد کے سامنے کتاب کے کھولنے اور بند کرنے اور خود کتاب کو اٹھانے اور رکھنے میں۔ 5 استاد کے سامنے کسی قسم کی جسارتِ بے جا، بحث و تکرار، گفتگو کرنے، چلنے
Flag Counter