Maktaba Wahhabi

81 - 98
إَذَا کَتَبْتُ فَخَطِّيْ خَطُّ مُضْطَرِبٍ کَخَطِّ مُرْتَعِشِ الْکَفَّیْنِ مُرْتَعِدِ ’’اسّی (۸۰) کے ساتھ ہی میرے جسم میں کمزوری نے ڈیرے ڈال لیے، پاؤں کی کمزوری اور ہاتھ کا اضطراب مجھے ناگوار گزرا، جب میں لکھتا ہوں تو میرا خط ٹیڑھا ٹیڑھا ہوتا ہے، اس شخص کے خط کی طرح جس کے دونوں ہاتھ کانپ رہے ہوں۔‘‘ فَاعْجَبْ لِضَعْف یدي عَنْ حَمْلِھَا قَلَماً مِنْ بَعْدِ حَمْلِ الْقَنَا فِيْ لَبَّۃِ الْأَسَدِ فَقُلْ لِمَنْ یَتَمَنَّیٰ طُوْلَ مُدَّتِہٖ ھٰذِيْ عَوَاقِبُ طُوْلِ الْعُمْرِ وَالْمُددِ ’’حیرت ہے میرے ہاتھ کی کمزوری پر کہ وہ قلم اٹھانے سے قاصر ہے، حالانکہ پہلے وہ نیزہ اٹھا کر شیر کی گردن تک چلا جاتا تھا۔ جو کوئی لمبی زندگی کا خواہش مند ہے اُسے کہہ کہ عمرِ دراز (لمبی زندگی) کے یہ نتائج ہوتے ہیں۔‘‘ اگر آپ ہر کام میں اولین فرصت سے کام لینے والے بن جاؤ تو یہ اس بات کی شہادت ہو گی کہ آپ حصولِ علم میں بلند ہمتی سے متصف ہیں۔ 36. ذہنی تفریح: اپنے مصروف وقت سے کچھ ایسے لمحات نکالیں جن میں چمنستانِ علم کے پھولوں، مثلاً: محاضرات (معلوماتِ عامہ) کی کتب سے دل کو بہلا سکیں، اس لیے کہ دلوں کو بھی وقتاً فوقتاً تفریح کی ضرورت ہوتی ہے۔ امیر المومنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
Flag Counter