Maktaba Wahhabi

93 - 98
’’اﷲ (کے احکام) کی حفاظت کر، اﷲ تیری حفاظت کرے گا۔‘‘ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( اِحفَظ اللّٰہَ فِيْ الرَّخَائِ یَحْفَظْکَ فِيْ الشِّدَّۃِ ۔۔۔ )) ’’خوش حالی میں اﷲ (کے احکام) کی حفاظت کر، وہ مشکل و مصیبت میں تیری حفاظت کرے گا۔‘‘ اگر آپ کسی منصب کی ذمے داری سے محروم ہو گئے ہیں تو کوئی بات نہیں، آپ کے ساتھ یہی ہونا تھا، خواہ تھوڑی دیر بعد ہوتا۔ یہ سبکدوشی قابلِ تعریف ہے، قابلِ مذمت نہیں۔ عجیب بات ہے کہ بعض وہ لوگ جو توفیقِ الٰہی کے بڑے حصے سے محروم ہیں یا انھیں دین میں فرض شناسی، تلافی مافات اور رجوع الی اﷲ دنیا کے دوسرے معاملات سے ریٹائر ہونے کے بعد نصیب ہوتا ہے، تسلیم کہ ان کی توبہ ٹھیک ہو گئی، مگر معلومات کے اعتبار سے ان کا دین، دینِ عجائز (عام عورتوں کا مضبوط عقیدہ) کے برابر ہو گا، اس وقت دین کی طرف آنے سے اس کا فائدہ آگے منتقل نہیں ہو گا۔ عہدہ و منصب پر رہتے ہوئے دین و علم کے نفع کے دوسروں تک منتقل ہونے کی ضرورت کے وقت ان کو آپ سب لوگوں سے زیادہ فسق و فجور اور دینی لحاظ سے نقصان دہ سرگرمیوں میں مبتلا، سرد مہر اور اظہارِ حق میں گونگا پائیں گے۔ ایسے خسارے سے اﷲ تعالیٰ کی پناہ! 48. باہمی تلطف، چاپلوسی نہیں: چاپلوسی یا بزدلانہ نرمی ایک پست خلقی ہے، مگر باہمی تلطف یہ نہیں۔ ان دونوں کو آپس میں گڈ مڈ نہ کریں۔ چاپلوسی آپ کو نفاق کے برملا اظہار پر آمادہ کرتی ہے۔
Flag Counter