Maktaba Wahhabi

95 - 98
اس نہج پر پہلے اور بعد میں جو کتابیں لکھی گئی ہیں، ان میں سے چند یہ ہیں: 1 حافظ ابن عبدالبر (م ۴۶۳ھ) کی بلند پایہ کتاب ’’التمھید‘‘ ہے۔ 2 حافظ ابن قدامہ (م ۶۲۰ھ) کی لاثانی کتاب ’’المغني‘‘ ہے۔ 3 حافظ ذہبی (م ۷۴۸ھ) ۔ 4 حافظ ابن کثیر (م ۷۷۴ھ)۔ 5 حافظ ابن رجب (م ۷۹۵ھ)۔ 6 حافظ ابن حجر (م ۸۵۲ھ)۔ 7 حافظ شوکانی (م ۱۲۵۰ھ)۔ 8 امام محمد بن عبدالوہاب (م ۱۲۰۶ھ) کی کتب۔ 9 علمائے دعوت و ارشاد کی کتب میں سے ’’الدُّرَر السنّیۃ‘‘ جامع ترین کتاب ہے۔ 10 علامہ صنعانی (م ۱۱۸۲ھ) کی فوائد سے بھرپور کتاب ’’سبل السلام‘‘۔ 11 علامہ صدیق حسن خان قنوجی (م ۱۳۰۷ھ)۔ 12 علامہ محمد امین شنقیطی (م ۱۳۹۳ھ)، خاص طور پر ان کی تفسیر القرآن ’’أضواء البیان‘‘۔ 51. مطالعۂ کتاب کا طریقہ: آپ کسی کتاب سے اس وقت تک فائدہ نہیں اٹھا سکتے جب تک آپ اس میں مولف کی استعمال کردہ اصطلاحات سے واقف نہ ہوں جو اکثر اوقات کتاب کا مقدمہ پڑھنے سے معلوم ہو جاتی ہیں، لہٰذا کتاب کے مطالعے سے پہلے مقدمہ پڑھیں۔ 52. مطالعۂ کتب کے سلسلے میں کچھ مفید باتیں: جب آپ کو کتاب ملے تو اُسے اپنی لائبریری میں داخل کرنے سے پہلے اس
Flag Counter