Maktaba Wahhabi

16 - 98
ذمے داریاں بھی نبھائیں اور بے شمار طلبائے علم اور لوگوں نے آپ سے استفادہ کیا۔ بعد ازاں شیخ بکر رحمہ اللہ ریاض منتقل ہو گئے اور ۱۴۰۰ھ /۱۹۸۰ء میں وزارتِ عدل ریاض میں سیکرٹری مقرر ہوئے۔ ۱۴۱۲ھ تک اسی وزارت میں مصروفِ کار رہے، پھر آپ کو سعودی عرب کی مجلسِ کبار علما اور فتویٰ کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا جہاں آپ نے مملکتِ سعودی عرب کے دیگر کبار علما کے ساتھ افتا کی ذمے داریاں بہ حسن و خوبی ادا کیں۔ علامہ بکر رحمہ اللہ نے تدریس اور دعوت و ارشاد کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف کی طرف بھی بھرپور توجہ کی اور عقیدہ، حدیث، فقہ وغیرہ میں مختلف موضوعات پر پچاس سے زائد کتب و رسائل لکھے جن میں معروف اور نمایاں کتب: معجم المناھي اللفظیۃ، فقہ النوازل، طبقات النسابین، تصحیح الدعاء، حراسۃ الفضیلۃ، التأصیل لأصول التخریج وغیرہ ہیں۔ عنقریب شیخ بکر ابو زید رحمہ اللہ کی تمام کتب و رسائل کا مجموعہ تقریباً پچیس جلدوں میں شائع ہو رہا ہے۔ علامہ بکر ابو زید رحمہ اللہ نے تعلیم و تعلم، تدریس و تربیت، دعوت و ارشاد اور تالیف و تصنیف کی ۶۳ سالہ بھرپور زندگی گزار کر ۵ فروری ۲۰۰۸ء کو وفات پائی اور ریاض میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔ رحمۃ اللّٰه رحمۃ واسعۃ وأسکنہ فسیح جناتہ۔ آمین یا رب العالمین۔[1]
Flag Counter