Maktaba Wahhabi

137 - 373
على كل شيء قدير"[1] سیدہ اُ م سلمہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مندرجہ بالا کلمات مغرب کی نماز کے بعد بھی دس مرتبہ پڑھے جائیں۔[2] علاوہ ازیں مغرب اور فجر کی نماز کے بعد:"اللّٰهم أجرني من النار""الٰہی !مجھے آگ سے بچانا ۔"کے کلمات بھی سات مرتبہ پڑھے جائیں۔[3] 4۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "جو شخص ہر فرض نماز کے بعد تینتیس (33) مرتبہ(سبحان اللّٰه)اورتینتیس(33)مرتبہ(الحمدللّٰه) اورتینتیس (33)مرتبہ(اللّٰه اكبر) کہے اور سو کا عدد مکمل کرنے کے لیے ایک مرتبہ یہ کلمات پڑھے: "لا إله إلا اللّٰه وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير" "ایک اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ،ملک اسی کا ہے اور تعریف بھی اسی کے لیے ہے اور وہی ہر چیز پر خوب قادر ہے۔"تو اگر اس کے سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں گے تو معاف کر دیے جائیں گے۔"[4] 5۔پھر آیۃ الکرسی سورۃ اخلاص سورہ فلق اور سورۃ ناس پڑھے ۔[5]رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا تو اس کے جنت میں داخل ہونے کے لیے موت کے سوا اور کوئی شے رکاوٹ نہ ہو گی۔"[6] ایک اور روایت میں یوں ہے:
Flag Counter