Maktaba Wahhabi

60 - 90
عبدت اللّٰه مع رسوله قبل ان يعبده رجل من هذه الامة خمس سنين او سبع سنين[1] ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اللہ کی عبادت اس امت کے کسی بھی فرد سے پانچ سال یا سات سال پہلے کی‘‘۔ من لم يقل عليّ خيرا الناس فقد كفر[2] ’’جس نے علی کو خیر الناس نہیں کہا اس نے کفر کیا‘‘۔ ان المدينة لا تصلح الا بي وبك[3] ’’مدینہ یا تو تم سے درست ہو گا یا مجھ سے‘‘۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ دوسرے اہلِ بیت کے سلسلے میں جو روایات وضع کی گئیں ان میں سے کچھ یہ ہیں: انا ميزان العلم وعلى كفتاه والحسن والحسين خيوطه وفاطمه ملاقته والائمةمنا عمود توزن فيه اعمال المجين لنا والمبغضين لنا[4] ’’میں علم کا ترازو ہوں، علی رضی اللہ عنہ اس کا پلڑاہیں، حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ اس کی رسی ہیں اور فاطمہ رضی اللہ عنہا اس کا رابطہ ہیں اور ہمارے ائمہ (معصومین) عمود ہیں اس میں ہمارے چاہنے والوں اور ہم سے دشمنی کرنے والوں کے ا عمال تولے جائیں گے‘‘۔ امرنا رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم ان نحرّض اولادنا على حب عليّ بن ابي طالب[5] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اپنی اولاد کو علی ابن ابی طالب کی محبت پر ابھاریں‘‘۔ ان فاطمة عصمت فرجها فحرم اللّٰه ذريتها على النار[6] ’’فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی تو اللہ نے اس کی ذریت کے لئے دوزخ حرام کر دیا‘‘۔
Flag Counter