Maktaba Wahhabi

مومن کی نماز

مؤلف: صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن والکریم والتربیۃ الاسلامیہ

سال شائع: 2012

مقدمہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ أَشْرَفِ الْأَنْبِیَائِ وَالْمُرْسَلِیْنَ أَمَّابَعْدُ1 بلاشبہ نماز ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے اوردین کا ستون ہے۔ اس کی اہمیت کے پیش نظر متقدمین و متأخرین علمائے کرام نے مختلف اسالیب کے ساتھ مختصر ومفصل کتابیں لکھیں ہیں جو خاص اہمیت اور مقام رکھتی ہیں۔ فجزاہم اللّٰہ خیر الجزاء اللہ کی توفیق سے جب کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیۃ میں حدیث شریف پڑھانے کی ابتداء کی تویہ ضرورت محسوس ہوئی کہ مبتدی طلباء کے لیے ایک نصابی کتاب ترتیب دی جائے جس میں نماز کے مسائل کو بحوالہ پیش کیا جائے تاکہ ان کی بنیاد مضبوط ہو اور کسی بھی وقت نماز کے متعلق اٹھنے والے سوالات کے جوابات بحوالہ ان کے پاس موجود ہوں۔ جب کہ ہر وقت بخاری، مسلم اور سنن اربعہ جیسی عظیم اور مفصل کتب تو ساتھ رکھنا مشکل ہے۔ چنانچہ اس کتاب کو ترتیب دیتے وقت توفیق الٰہی سے مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھا گیا: ٭ مبتدی طلباء کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اسلوب کو عام فہم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے حتی کہ احادیث کا ترجمہ کرتے وقت بھی عام مفہوم کو ترجیح دی گئی ہے۔ ٭ احادیث کی تخریج کی گئی ہے تاکہ بوقت ضرورت اصل کتاب کی طرف رجوع کرنا آسان ہو۔ ٭ اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ تمام احادیث صحیح ہوں۔ ٭ مسائل کو انتہائی اہتمام کیساتھ واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ چنانچہ اگر یہ مسائل اور
x
صفحہعنوان
9مقدمہ
11اَلصّلٰوۃُ
11الصّلوۃ (نماز )کا معنی:
11نماز کی فرضیت اور اہمیت و فضیلت :
15نماز کا عملی طریقہ
15(1) مکمل وضوء کرنا:
16وضوء کی فضیلت:
18وضو کا طریقہ
181۔ دل سے نیت کرنا:
182۔ بسم اللہ پڑھنا:
183۔مسواک کرنا:
194۔دائیں طرف سے شروع کرنا:
195۔ دونوں ہاتھوں کوتین بار( پہنچوں تک) دھونا
206۔ ہاتھوں کی انگلیوںکا خلال کرنا:
207۔ ایک ہی چلو سے کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا(تین بار):
208۔ بائیں ہاتھ سے ناک جھاڑنا:
219۔ منہ کو تین بار دھونا:
2110۔داڑھی کا خلال کرنا:
2211۔ ہاتھوں کو تین بار کہنیوں تک دھونا:
2212۔ پورے سر،کانوں اور کن پٹی کا مسح کرنا:
2313۔پاؤں کو ٹخنوں تک تین باردھونا:
2314۔پاؤں کی انگلیوںکاخلال کرنا اور ملنا:
2415۔شرمگاہ کو چھینٹے مارنا:
2516۔د عا پڑھنا:
27غسل اور اس کا طریقہ
271۔غسل کا لغوی معنی:
272۔غسل کا اصطلاحی معنی:
273۔غسل کا طریقہ:
37تیمم اور اس کاطریقہ
37تیمم کا لغوی معنی:
37تیمم کا اصطلاحی معنی:
37تیمم کا طریقہ
381۔ قبلہ رخ کھڑے ہونا:
392۔ سترے کا اہتمام کرنااور اس کے قریب کھڑے ہونا:
403۔صف سید ھی کرنا اوراس کو ملانا :
414۔ دل سے نیت کرنا:
415۔ تکبیر ( اَللّٰہُ أَکْبَرُ ) کہنا
426۔رفع یدین کرنا:
447۔سینے پر ہاتھ باندھنا:
458۔ دعائے استفتاح:
489۔ تَعَوُّذْ پڑھنا
4910۔ بسم اللّٰہ آہستہ آواز میں پڑھنا :
4911۔ سورت فا تحہ پڑھنا:
5112۔اونچی آواز سے آمین کہنا:
5213۔ سورت فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت ملانا:
5414۔ رکوع کرنا:
5915۔رکوع سے اٹھنا اور دعاکرنا:
6116۔رکوع کے بعداطمینان سے کھڑے ہونا:
6217۔سجدہ کرنا:
62نمبر1…امام سے سبقت نہ کرنا:
7119۔ تکبیر کہہ کردوسرا سجدہ کرنا:
7120۔ دوسرے سجدے سے سر اٹھانا:
7221۔دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہونا:
7322۔پہلا تشہد :
7523۔ دوسرا تشہد :
7624۔ تشہد کی دعائیں:
8325۔ سلام پھیرنا:
8426۔سلام کے بعد اذکار:
94نمازجناز ہ اور اس کے احکام
94جنازہ پڑھنے کی فضیلت:
94جنازہ پڑھنے کا طریقہ:
95جنازے کی دعائیں:
97بچے کے لیے دعا:
97میت کے گھر والے یہ دعا پڑھیں:
98بوقت اطلاع میت کے لیے دعا:
98قبرستان جانے کی دعا:
99نماز جنا زہ کے تین ممنوع اوقات:
99میت کو قبر میں اتارتے وقت کی دعا:
100قبر کی اونچائی کا اندازہ:
100پختہ قبر بنانا، اس پر لکھائی کرنا اوراس پر تعمیر کرنے (قبہ و مزار بنانے )کی ممانعت:
100تعزیت کا شرعی طریقہ:
102یادداشت
Flag Counter