Maktaba Wahhabi

71 - 373
امت میں کچھ لوگ ہمیشہ غالب رہیں گے تاآنکہ اللہ کا حکم آ جائے اور وہ بدستور غالب رہیں گے۔‘‘ وفي لفظ: ” لا يَزالُ ناسٌ مِن أُمَّتي يُقاتِلونَ على الحَقِّ ظاهرينَ، حتى يَأتيَهم أمْرُ اللّٰهِ عزَّ وجلَّ“(مسند احمد، دارمي، لالكائي) ایک حدیث کے الفاظ یہ ہیں: ’’میری امت میں سے کچھ لوگ ہمیشہ حق کے لئے لڑتے اور غالب رہیں گے تاآنکہ اللہ عزوجل کا حکم آ جائے۔‘‘ وعن جابر بن عبداللّٰه رضي اللّٰه عنه قال: سمعت النبي صلي اللّٰه عليه وسلم يقول: ” لا تَزالُ طائِفَةٌ مِن أُمَّتي يُقاتِلُونَ على الحَقِّ ظاهِرِينَ إلى يَومِ القِيامَةِ، قالَ: فَيَنْزِلُ عِيسى ابنُ مَرْيَمَ علیہ السلام، فيَقولُ أمِيرُهُمْ: تَعالَ صَلِّ لَنا، فيَقولُ: لا، إنَّ بَعْضَكُمْ على بَعْضٍ أُمَراءُ تَكْرِمَةَ اللّٰهِ هذِه الأُمَّةَ“(مسلم، احمد) جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: ’’میری امت سے ایک گروہ قیامت تک ہمیشہ حق کے لئے لڑتا اور غالب رہے گا۔ آخر عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے اس(گروہ)کے امیر ان سے کہیں گے ’’آئیے ہماری امامت کیجئے‘‘ تو وہ کہیں گے ’’نہیں اللہ نے اس امت کو یہ شرف بخشا ہے کہ تم ہی آپس میں ایک دوسرے کے امیر ہو۔‘‘ وعن ثوبان رضي اللّٰه عنه قال: قال رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم: ” لا تَزالُ طائِفَةٌ مِن
Flag Counter