Maktaba Wahhabi

155 - 373
اور اس کی حفاظت و پاسبانی کی امانت ہے۔ اہل سنت ان دونوں کے امین ہیں جو صرف اور صرف شرع حکیم ہی کا خاصہ ہے۔ یہ ہوائے نفس کی بندگی اور رسم و رواج کی پابندی سے آزاد رہتے ہیں اور مذہب طریقے یا گروہ بندی وغیرہ کو اپنے اوپر غالب نہیں ہونے دیتے۔ ٭ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر شدہ صرف یہی ہے کہ جو کچھ اللہ عزوجل نے اپنے رسولوں کو دے کر مبعوث کیا ہے اور جو کچھ اپنی کتابوں میں نازل کیا ہے اسے بیان کیا جائے، رسول جو تعلیمات اللہ تعالیٰ کے ہاں سے لے کر آئے ہیں ان کی تبلیغ کی جائے اور اللہ عزوجل نے علماء سے جو میثاق لے رکھا ہے اس کو پورا کیا جائے۔ بنا بریں رسولوں کی تعلیمات کا علم حاصل کرنا، ان پر ایمان لانا، ان کو آگے پہنچانا، ان کی دعوت دینا اور اس کی خاطر جہاد کرنا انسان کا فرض ٹھہرتا ہے اور یہ بھی کہ وہ تمام اقوال اور اعمال جن میں لوگوں نے اختلاف کر رکھا ہے خواہ وہ اصول سے متعلق ہوں یا فروع سے، ظاہر سے ہوں یا باطن سے، ان سب کو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسوٹی پر پرکھے۔ ہوائے نفس جو رسم و رواج، مذہب، طریقوں، قیادتوں اور بزرگوں کی صورت میں عام ہے کسی کی پیروی نہ کرے نہ ہی گمان و ظن کی اتباع کرے مثال کے طور پر ضعیف حدیث، قیاس فاسد۔۔ قیاس شمول ہو یا قیاس تمثیل۔۔ یا ایسے شخص کی تقلید جس کے قول یا عمل کی پیروی واجب نہیں ہے کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ان لوگوں کی مذمت کی ہے جو ظن اور ہوائے نفس کی پیروی کرتے ہیں اور اپنے رب کی طرف سے آئی ہوئی ہدایت کو چھوڑ بیٹھتے ہیں۔(ج 12 ص 467) (6) ولاء اور وفاداری صرف حق کے لئے
Flag Counter