Maktaba Wahhabi

89 - 373
فصل دوئم ضروری تعریفات (1)سنت: عربی زبان میں سنت کا مطلب ہے طریقہ، چاہے طریقہ اچھا ہو یا برا دونوں پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ یہ سنن کے مادہ سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے طریقہ راستہ! [1]انہی معنوں میں یہ حدیث آتی ہے۔ (من سن في الاسلام سنة حسنة فله اجرها واجر من عمل بها بعده، من غير ان ينقص من اجورهم شيء، ومن سن في الاسلام سنة سيئة كان عليه وزرها، ووزر من عمل بها من بعده، من غير ان ينقص من اوزارهم شيء)[2] ’’جس شخص نے اسلام میں کسی اچھے طریقے کو ترویج دی اسے اس کا بھی ثواب ہو گا اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے والوں کا بھی اجر ملے گا، جب کہ ان لوگوں کے ثواب میں بھی کوئی کمی نہ ہو گی اور جس شخص نے اسلام میں کوئی برا راستہ چلایا اسے اس کا بھی گناہ ہو گا اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے والوں کا بار بھی اس پر ہو گا جب کہ ان لوگوں کے گناہوں میں بھی کوئی کمی نہ ہو گی۔‘‘ قاضی عیاض رحمہ اللہ کہتے ہیں: وقوله: لتتبعن من كان قبلكم، بفتح السين
Flag Counter