Maktaba Wahhabi

69 - 373
سواد اعظم کے سبھی فرقے جہنم میں جائیں گے۔ ایک شخص بولا: ابو امامہ! یہ تمہارا خیال ہے یا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ ابو امامہ نے کہا(اگر ایسا ہوتا تو)پھر تو میں بہت بڑی جسارت کرتا، میں نے تو یہ بات اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے ایک یا دو تین مرتبہ نہیں(بے شمار مرتبہ)۔‘‘ ثانیاً حدیث: لا تزالُ طائفةٌ من أمَّتي على الحقِّ: عن معاوية رضي اللّٰه عنه قال: سمعت النبي صلي اللّٰه عليه وسلم يقول: ” لا تَزالُ طائفةٌ من أُمَّتي قائمةً بأمرِ اللّٰهِ، لا يَضُرُّهم مَن خذلهم، ولا مَن خالفهم، حتى يأتىَ أمرُ اللّٰهِ، وهم ظاهِرُونَ على الناسِ“(مسلم) معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: ’’میری امت میں کچھ لوگ ہمیشہ اللہ کے دین کو تھام کر کھڑے ہوتے رہیں گے، ان کو رسوا یا مخالفت کرنے والے ان کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے اور وہ لوگوں پر غالب رہیں گے۔‘‘ وفي لفظ ” مَن يُرِدِ اللّٰهُ به خَيْرًا يُفَقِّهْهُ في الدِّينِ، ولا تَزالُ عِصابَةٌ مِنَ المُسْلِمِينَ يُقاتِلُونَ على الحَقِّ ظاهِرِينَ على مَن ناوَأَهُمْ، إلى يَومِ القِيامَةِ“(مسلم) ایک اور حدیث کے الفاظ ہیں: ’’اللہ جس کے ساتھ بھلائی چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ دے دیتا ہے اور قیامت تک مسلمانوں میں سے ایک جماعت حق پر لڑتی رہے گی اور اپنے سے الجھنے والوں پر غالب رہے گی۔‘‘
Flag Counter