Maktaba Wahhabi

103 - 373
حدیث کے حفظ، علم و معرفت، ظاہری و باطنی فہم اور ظاہری و باطنی لحاظ ہی سے اس کی اتباع میں دوسروں سے بڑھ کر ہے، یہی صورت حال اہل قرآن کے سلسلے میں بھی ہے۔ ان لوگوں کی کم سے کم خوبی یہ ہے کہ یہ قرآن اور حدیث سے محبت کرتے ہیں، قرآن و حدیث کی تلاش اور معانی کے فہم کی جستجو رکھتے ہیں اور ان سے جو علم حاصل ہوتا ہے اس کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ چنانچہ فقہاء حدیث دوسرے فقہاء سے زیادہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں سے باخبر ہوتے ہیں، ان میں سے زاہد لوگ دوسرے زاہدوں سے بڑھ کر اتباع رسول کرتے ہیں، ان کے امراء سیاست نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں دوسروں سے اعلیٰ و ارفع ہوتے ہیں اور ان کے عام لوگ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور وفاداری میں باامتیاز ہوتے ہیں۔‘‘(مجموع الفتاویٰ شیخ الاسلام رحمہ اللہ 4/91-95) (4)سلف لغت میں سلف ان لوگوں کو بولتے ہیں جو کسی سے پہلے گزرے ہوں مثلاً اس کے آباء و اجداد اس کے وہ رشتہ دار اور اعزء و اقارب جو عمر یا فضیلت میں اس سے بڑے ہوں(لسان العرب ج9/159)۔ چنانچہ سلف متقدمین یعنی پہلوں کو بولتے ہیں، آدمی کے والدین کو اس کے سلف بولا اجاتا ہے۔(تحرير المقالة من شرح الرسالة ص 26 انہوں نے کتاب كتاب المفسرون بين التاويل والاثبات) اصطلاحی لحاظ سے سلف کی تعریفات سب کی سب صحابہ رضی اللہ عنہم، یا صحابہ اور تابعین یا صحابہ رضی اللہ عنہم، تابعین اور تبع تابعین رحمہ اللہ علیہم میں سے ایسے ائمہ اعلام ہی کے گرد گھومتی ہیں جن کی امامت، علم
Flag Counter