[الطور:۳۵]’’کیا وہ بغیر کسی شئی کے پیدا کئے گئے ہیں یا وہ خودخالق ہیں ۔‘‘اس طرح کی کتاب اللہ میں کثیر آیات ہیں ۔
۲۱۔.... اوربے شک اللہ تعالیٰ نے مومنین کو اپنی اطاعت کی توفیق بخشی، ان پر لطف کیا ،ان کی اصلاح فرمائی اور ہدایت سے نوازا۔ اسی نے کفار کو گمراہ کیا اور ہدایت نہ دی اور نہ ہی اپنی آ یا ت کے ذریعے ان پر لطف کیا (بخلاف)کج رو اور سرکش لوگوں کے موقف کے ،اگر اللہ نے ان پر لطف کیا ہوتا اور اصلاح فرمائی ہوتی تو وہ نیک ہوتے ۔اگر ان کو ہدایت دی ہوتی تو وہ ہدایت یافتہ ہوتے ۔
۲۲۔.... اور یقیناً اللہ تعالیٰ کا فروں کی اصلاح اور ان پر لطف کرنے پر قادر ہے کہ وہ ایمان والے ہو جائیں ،لیکن اس نے اپنے علم کے مطابق ارادہ کیا وہ کافر ہوں ،ان کو رسوا کر دیا اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی ۔
۲۳۔.... بلا شبہ خیر اور شر اللہ کی قضااور قدر کے ساتھ ہے ۔بے شک ہم اللہ کی قضا،تقدیر ،بری اور اچھی،میٹھی اور کڑوی پر ایمان لاتے ہیں۔ [1]
|