۹۔ اور بلا کیف اس کے چہرے کا اقرار کرتے ہیں ۔جیسا کہ اس نے فرمایا: ﴿ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ ﴾ [الرحمن:۲۷] ’’ اور تیر ے رب کا چہرہ باقی رہ جائے گا جو جلال و اکرام والا ہے۔‘‘ ۱۰۔ اور بلا کیف اس کے دو ہاتھوں کا اقرار کرتے ہیں ۔ جیسا کہ اس نے فرمایا ﴿ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ﴾ ’’جس کو میں نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا۔‘‘ [ص: ۷۵]اور جس طرح فرمایا:﴿ بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ ﴾ [المائدہ:۶۴]’’ بلکہ اس کے دونوں ہاتھ مبسوط ہیں ۔‘‘ ۱۱۔.... اور بلا کیف اس کی دو آنکھوں کا بھی اقرار کرتے ہیں ۔ جیسا کہ اس کا فرمان ہے:﴿ تَجْرِي بِأَعْيُنِنَا﴾ [القمر:۱۴]’’ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی۔‘‘[1] ۱۲۔.... اور ہم یہ بھی اقرار کرتے ہیں کہ جس نے گمان کیا کہ اللہ کے اسماء اس کا غیر ہیں تو وہ گمراہ ہے۔ [2] ۱۳۔....اور اللہ کے لئے علم ہے جیسا کہ اس نے فرمایا:﴿ أَنْزَلَهُ بِعِلْمِهِ ﴾ [النساء:۱۶۶]’’اس نے اس کو اپنے علم سے نازل کیا۔‘‘اور فرما یا:﴿ وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنْثَى وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ ﴾ [الفاطر:۱۱]’’اور نہ تو کوئی مونث حاملہ ہوتی ہے اور نہ کوئی جنتی ہے مگراس کے علم کے ساتھ۔‘‘ ۱۴۔ ہم اللہ کے لئے سمع و بصر کا بھی اثبات کرتے ہیں اور ان کی اس طرح نفی نہیں کرتے جس طرح معتزلہ،جہمیہ اور خوارج نے کی ہے۔ ۱۵۔ ....ہم اللہ تعا لی کے لئے قوت کا بھی اثبات کر تے ہیں جیسا کہ اس نے فرمایا: |