اور مرادخاص ہو تو کلام اپنی ظاہر حقیقت پر نہیں ہوتا۔
ب:اور یہ جائز نہیں کہ جس کلام کا ظاہر عموم سے بغیر دلیل سے پھیرا جائے اسی طرح اللہ عز وجل کا قول﴿لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ ﴾اثبات یدین میں اپنے ظاہر و حقیقت پر ہے۔جس کا دعوی ہمارے مخالفین کر رہے ہیں اس کی طرف بغیر حجت کے عدول جائز نہیں ۔
ج:اگر یہ جائز ہوتا تو مدعی کے لیے جائز ہوتا کہ وہ جس کلام کا ظاہر عموم ہے اس کے خاص ہونے کا دعوی کر۔اور جس کا ظاہر خاص ہے بغیر حجت کے اس کے عموم کا دعوی کر۔اور جب یہ بغیر حجت کے مدعی کے لیے جائز نہیں تو تمھارے لیے بھی بغیر حجت کے مجاز کا دعوی جائز نہیں ۔
د:بلکہ واجب ہے کہ﴿لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ ﴾اللہ کے لیے فی الحقیقت اثبات یدین ہو جوکہ غیر نعمتیں ہوں ۔کیوں کہ اہل زبان کے نزدیک فعلت بیدی کہہ کر نعمتیں مراد لینا جائز نہیں ۔
٭٭٭
|