Maktaba Wahhabi

96 - 933
سورتوں کی ترتیب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کی تھی۔ جیساکہ امام ترمذی، نسائی، ابوداؤد رحمہم اللہ نے نقل کیا ہے اور امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر آیات نازل ہوتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے فلاں آیت کوفلاں سورت میں لکھ دو۔ اسی کی طرف امام شاطبی رحمہ اللہ نے اپنے مندرجہ ذیل اشعار میں اشارہ کیا ہے: فامسک الصحف الصدیق ثم إلی الفاروق اسلمھا لما قضی العمر وعند حفصۃ کانت بعد فاختلف القراء فاعتزلوا فی احرف زمراً وکان فی بعض مغزاھم مشاھدہم حذیفہ فرأی فی خلفھم عبرا فجاء عثمان مذعوراً فقال لہ أخاف أن یخلطوا فادرک الشیر فاستحضر الصحف الالی التی جمعت وخص زیدا ومن قریشہ لفرا فجردو کما یھوی کتابتہ ما فیہ شکل ولا نقط فیتجرا ’’(جمع شدہ) صحیفے ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنے پاس رکھے جب انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ کو خلافت کے لیے منتخب کیاتو وہ صحیفے ان کے سپرد کردیئے۔وہ صحیفے عمر رضی اللہ عنہ کے بعد حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس آگئے اور انہی کے پاس رہے یہاں تک کہ قراء کا اختلاف گروہوں کی شکل میں رونما ہوا۔ اس اختلاف کو حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اپنی بعض مہمات میں دیکھا تواس کے انجام و نتائج کو بھانپ گئے۔ سو وہ اس خوف کی کیفیت میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا اس سے پہلے کہ اختلاف بڑھے لوگوں کی راہنمائی کی جائے۔ چنانچہ انہوں نے پہلے سے جمع شدہ صحیفے منگوائے اور زید رضی اللہ عنہ (کی نگرانی میں ) قریش کی ایک جماعت کو(اس کام کے لیے ) خاص کیا۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرمنزل متفرق حروفِ سبعہ کو لغت قریش کے مطابق لکھا۔ہاں انہوں نے مصاحف کو نقاط اور اعراب سے خالی رکھا(تاکہ دوسری قراءات بھی اس پر منطبق ہوسکیں ) اس بات پر مصاحف کی کتابت بھی دلالت کرتی ہے۔‘‘ ٭٭٭ ضروری اِعلان ملکی حالات سے آگاہی رکھنے والا ہر شخص واقف ہے کہ مہنگائی کے طوفان سے ہرطبقہ اور ادارہ متاثر ہے۔ اسی مہنگائی اور طباعت کے بڑھتے ہوئے خرچ کی وجہ سے ادارہ ’رُشد‘ کو علم قراءات نمبر(حصہ اوّل) میں تقریباً سوا لاکھ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ ادارے کے مالی حالات اجازت نہیں دیتے کہ فی شمارہ اتنی خطیر رقم اپنی طرف سے ادا کرے، چنانچہ انتظامیہ رُشد کو مجبوراً یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے کہ (۱) حالیہ اور آئندہ شمارہ یعنی حصہ دوم و سوم کی قیمت مبلغ 300/-روپے فی شمارہ ہوگی۔ (۲) اس سلسلے میں عام قاری اور طلباء کے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہوگا۔ (۳) ماہنامہ رُشد کے مستقل خریدار مبلغ 200/- روپے بھیج کر شمارہ حاصل کرسکیں گے۔ (ادارہ)
Flag Counter