Maktaba Wahhabi

176 - 243
مشرکین پر اونگھ طاری ہوگئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے بیچ سے بلا مزاحمت گزر گئے، مشرکین کو پتہ بھی نہ چلا۔ ایک آدمی ان کے پاس سے گزرا اورکہنے لگا: تم کس کا انتظار کر رہے ہو؟ وہ کہنے لگے: ہم محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)کے انتظار میں ہیں اور اس کو قتل کیے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے۔ اس آدمی نے کہا: تم ناکام و نامراد ہو۔ اللہ کی قسم! وہ تمھارے سروں پر مٹی ڈالتے ہوئے تمھارے پاس سے گزر گئے ہیں اور تمھیں علم بھی نہیں ہوسکا۔ وہ کہنے لگے! اللہ کی قسم! ہم نے انھیں نہیں دیکھا۔ وہ فوراً اٹھ کھڑے ہوئے اور اپنے سروں سے مٹی جھاڑتے ہوئے چلے گئے۔ یقیناً انھیں بہت بڑی ناکامی ہوئی، انھوں نے اپنی دنیا اور آخرت کو خسارے میں ڈال لیا، اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو مسخ کر دیا کہ وہ نورِ ہدایت کو نہیں دیکھ سکتے تھے ان کے دلوں پر پردے چڑھا دیے، اس لیے کہ یہ شیطان کے پیروکار ہیں، بہتان باندھنے والے اور جہنم کے مہمان ہیں۔
Flag Counter