Maktaba Wahhabi

77 - 243
جناب ابو طالب ابو طالب پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا تھے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب (شیبہ) بن ہاشم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرپرست تھے۔ مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوتِ اسلام کے سب سے بڑے پشتی بان ابو طالب ہی تھے۔ انھوں نے تادمِ آخر کفار کی ایذا رسانی اور ظلم و ستم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچائے رکھا۔ ابو طالب کی پیدائش جس سال عبدالمطلب نے زم زم کے کنویں کی نئے سرے سے کھدائی کرائی، اسی سال ابوطالب پیدا ہوئے، ان کا نام عبد مناف رکھا گیا۔ تربیت ابو طالب نے اچھے اخلاق اور پاکیزہ صفات کی تعلیم اپنے والد محترم سردار عبدالمطلب ہی سے پائی ۔ نیز انھوں نے عمدہ اخلاق، حسن معاملہ و تدبیر اور لوگوں کی قیادت کی تربیت گھر ہی کے مدرسہ سے حاصل کی ۔ ابو طالب یہ تربیت کیوں نہ حاصل کرتے جبکہ وہ سردار عبدالمطلب کے بیٹے تھے، جن کا اپنی قوم اور قبیلے پر بڑا رعب و دبدبہ تھا۔ ان ہی سے ہمیشہ اچھے اور بڑے کارناموں کی ابتدا ہوتی تھی۔ مہمانوں کی مہمان نوازی، کمزور و ناتواں
Flag Counter