Maktaba Wahhabi

188 - 243
امیہ بن خلف کی اصل تصویر امیہ بن خلف جیسا کہ اس کی تصویر کشی کی گئی ہے، نہایت کمینہ انسان تھا، اس کی کمینگی کی کوئی حد نہیں تھی۔ وہ ناقص عقل اور گھٹیا سوچ رکھنے والا آدمی تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے بہت زیادہ مال اور اولاد سے نواز دیا تھا اور اسے ایسی ایسی جگہ سے رزق عطا کیا جو اس کے سان گمان میں بھی نہ تھا، اللہ نے اس کے مال کے نفع کو دوگنا کردیا۔ پس مال اس کے نفس پر اس طرح غالب آ گیا کہ اس کو اپنی جان اور نفس کی بھی کوئی فکر نہ رہی، ہر وقت اسے مال ہی کی فکر ستائے رکھتی تھی، بس مال ہی مال اس کی زندگی کا محور تھا، وہ سمجھتا تھا کہ اس زندگی کی سب سے قیمتی چیز مال ہی ہے۔ حالانکہ حقیقت میں مال قیمتی چیز نہیں ہے، یہ تو اس دنیا کی زندگی کی زیب و زینت کا سامان ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ الْمَالُ وَالْبَنُونَ زِينَةُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ ’’مال اور بیٹے دنیا کی زندگی کا سامان ہیں۔‘‘ [1] لیکن امیہ بن خلف اور اس کے نقش قدم پر چلنے والوں کی نظر میں مال ہمیشہ نہایت
Flag Counter