Maktaba Wahhabi

100 - 243
آیات کا سببِ نزول حضرت سعید بن مسیب اپنے والد مسیب رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، انھوں نے فرمایا: جب ابو طالب کی وفات کا وقت قریب آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے پاس آئے۔ اس وقت ابو طالب کے پاس ابو جہل اور عبداللہ بن ابی امیہ بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَيْ عَمِّ! قُلْ: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کَلِمَۃً أُحَاجُّ لَکَ بِھَا عِنْدَ اللّٰہِ)) ’’چچا جان! آپ ایک مرتبہ لا الٰہ الا اللہ کہہ لیں، یہ ایسا کلمہ ہے کہ میں قیامت کے دن اسے اللہ کے ہاں آپ کے لیے بطورِ دلیل پیش کروں گا۔‘‘ ابوجہل اور عبداللہ بن ابی اُمیہ نے کہا: ابو طالب! کیا تم اپنے بابا عبدالمطلب کے دین سے منہ موڑ رہے ہو؟ کفر کے یہ دونوں سرغنے ابو طالب کو کفر پر جماتے رہے حتی کہ اس کے منہ سے آخری بات یہی نکلی کہ میں عبدالمطلب ہی کے دین پر مر رہا ہوں۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے آئے۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ((وَاللّٰہِ! لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَکَ مَا لَمْ أُنْہَ عَنْکَ)) ’’اللہ کی قسم! جب تک مجھے اس بات سے روکا نہ گیا میں اللہ سے تمھارے لیے
Flag Counter