Maktaba Wahhabi

70 - 243
ابوجہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معترف تھا کیا ابو جہل نے دعوت اسلامی کی مخالفت کا بیڑہ اٹھایا تھا؟ مسلمانوں کے خلاف جنگ کرنے کے پس پردہ کون سے اسباب کام کر رہے تھے؟ وہ قریش کو اس بات پر کیوں اُکساتا تھا کہ وہ کمزور مسلمانوں کوعذاب کا نشانہ بنائیں؟ کیا اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کے بارے میں شک تھا یا اُن پر نازل ہونے والی وحی کے بارے میں جسے وہ اپنے رب کریم سے نقل کرتے تھے؟ یہ بھلا کیسے ممکن تھا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صادق اور امین کے لقب سے مشہور تھے۔ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے بارے میں تو سچے تھے لیکن (نعوذ باللہ) اللہ کے بارے میں جھوٹے تھے؟ یا ابو جہل کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بلند مقام و مرتبہ سے حسد تھا؟ حقیقت اس قصے سے عیاں ہوتی ہے کہ ابو جہل اخنس بن شریق اور ابو سفیان کے ساتھ مل کر مسلسل تین راتیں چھپ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن سنتا رہا۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ ابوجہل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جھوٹا نہیں سمجھتا تھا، اس قصے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ ظالم اور ہٹ دھرم تھے، ضد بازی میں آ کر اس دین اور اس دین کے پیروکاروں کے درپے ہو گئے تھے۔
Flag Counter