Maktaba Wahhabi

159 - 243
چھٹی آیت بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم ﴿ وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ ، الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ ، يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ ، كَلَّا لَيُنْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ ، وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ ، نَارُ اللّٰهِ الْمُوقَدَةُ ، الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ، إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌ ، فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ ﴾ ’’بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے والا، غیبت کرنے والا ہو، جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے، وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کو ہمیشہ زندہ رکھے گا، ہرگز نہیں، یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا، تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہو گی؟ وہ اللہ کی سلگائی ہوئی آگ ہو گی، جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی، وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہو گی، بڑے بڑے ستونوں میں۔‘‘[1]
Flag Counter