Maktaba Wahhabi

95 - 243
دائمی مشعل اللہ کے دین کے داعیوں کے راستے میں آنے والی مشکلات اور پریشانیاں انھیں منہجسے کبھی نہیں ہٹا سکیں اور ان کے پائے استقلال میں کبھی لغزش نہیں آئی، اس لیے کہ یہ اللہ کے بندے اور اس کے غلام ہیں اور غلام اپنے کسی معاملے کے مالک و مختار نہیں ہوتے، لہٰذا وہ اپنے کام میں از خود کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے۔ اسی لیے ساری دنیا اپنے تمام لاؤ لشکر سمیت مل کر بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی وجہ سے فرمایا تھا: ’’اللہ کی قسم! چچا جان! اگر یہ لوگ میرے دائیں ہاتھ پر سورج اور بائیں ہاتھ پر چاند بھی لا کر رکھ دیں اور کہیں کہ میں اس دین کی تبلیغ سے باز آ جاؤں، تب بھی میں دین کی تبلیغ ہرگز نہیں چھوڑوں گا حتی کہ یہ دین دنیا میں غالب ہو جائے یا میں اس راہ میں لڑتا ہوا شہید ہوجاؤں۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان آپ کے بعد آنے والے داعیانِ اسلام کے لیے ایسی مشعلِ راہ بن گیا جس کی روشنی میں وہ ساری زندگی عمل کرتے رہیں گے۔ دین کے مقابلے میں اس فانی دنیا کی کوئی حیثیت نہیں۔ دنیاوی زندگی انتہائی مختصر اور فانی ہے۔ اس مختصر سی دنیوی زندگی کا وقت مقرر ہوچکا ہے، اس کے بعد ہمیشہ کی
Flag Counter