Maktaba Wahhabi

123 - 243
جواب دیا اور مصیبت اسی پر لوٹ آئی، حالانکہ اس نے تو اپنا ایک گھوڑا اور شاہ سوار بھی تیار کرکے بھیجا تھا اور اپنا مال بھی صرف کیا تھا اور اس انتظار میں تھا کہ اس کے پاس قریش کے لشکر کی فتح اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کی شکست کی خوشخبری پہنچے۔ لیکن سب کچھ ضائع ہو گیا، اس کے ہاتھ کچھ نہ آیا اور میرے رب کا فرمان سچا ہو گیا۔ ’’بے شک جن لوگوں نے کفر کیا وہ اپنے مال خرچ کرتے ہیں تاکہ وہ (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے روکیں تو وہ ابھی (اور) مال خرچ کریں گے، پھر وہ ان کے لیے باعث حسرت ہوگا، پھر وہ مغلوب ہو جائیں گے، اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ جہنم کی طرف اکٹھے کیے جائیں گے۔‘‘ [1]
Flag Counter