Maktaba Wahhabi

69 - 222
لِطُولِ اجْتِمَاعٍ لَمْ نَبِتْ لَیْلَۃً مَّعًا ’’ہم دونوں ایک طویل زمانے تک جذیمہ کے دو دوستوں کی طرح تھے یہاں تک کہ مشہور ہوگیا کہ یہ دونوں کبھی جدا نہیں ہوں گے۔ اب جب موت نے ہمارے درمیان جدائی ڈال دی ہے تو میں اور مالک طویل زمانہ اکٹھے رہنے کے باوجود ایسے ہوگئے گویا ہم ایک دن بھی اکٹھے نہیں ہوئے۔[1] پھر عائشہ رضی اللہ عنہا فرمانے لگیں: اللہ کی قسم! اگر میں تیری وفات کے وقت حاضر ہوتی تو میں تجھے وہیں دفن کرتی جہاں تیری موت واقع ہوئی ہے، نیز اگر میں تیری وفات کے وقت حاضر ہوتی تو اب نہ روتی۔[2] عبد الرحمن بن ابو بکر رضی اللہ عنہما کی وفات 55 یا 56ھ میں ہوئی۔ رحمہ اللّٰہ رحمۃ واسعۃ
Flag Counter