Maktaba Wahhabi

222 - 222
انھیں شہید کردیا۔ رضی اللّٰہ عنہ و أرضاہ۔[1] مرثد رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((إِنْ سَرَّکُمْ أَنْ تُقْبَلَ صَلَاتُکُمْ فَلْیَؤُمَّکُمْ خِیَارُکُمْ، فَإِنَّہُمْ وَفَدُکُمْ فِیمَا بَیْنَکُمْ وَ بَیْنَ رَبِّکُمْ)) ’’اگر تمھیں یہ بات پسند ہو کہ تمھاری نمازیں مقبول ہوں تو تمھارے اچھے لوگ تمھاری امامت کرائیں کیونکہ وہ تمھارے اور تمھارے رب کے درمیان نمائندے ہیں۔‘‘ [2] رجیع کا حادثہ، جس میں مرثد رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی دھوکے سے شہید کردیے گئے تھے، صفر کے مہینے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے چھتیس ماہ (تین سال) بعد پیش آیا۔ اللہ تعالیٰ مرثد بن ابومرثد رضی اللہ عنہ پر رحم فرمائے اور انھیں اپنی کشادہ جنتوں میں جگہ دے۔ بے شک وہ دعاؤں کا سننے والا ہے اور وہی سیدھے راستے کی راہنمائی کرتا ہے۔
Flag Counter