Maktaba Wahhabi

199 - 222
بعدازاں وقت مقرر آن پہنچا اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوگئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے یار غار ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی آپ سے جاملے۔ قتادہ رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت میں 23 ھ میں فوت ہوئے۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی، ان کے ماں جائے بھائی حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے انھیں لحد میں اتارا۔ ہم اللہ عَلِیُّ الْقَدِیر سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انھیں اپنی وسیع جنتوں میں جگہ دے اور انھوں نے اسلام اور مسلمانوں کی جو خدمت کی اس کے صلے میں انھیں شہداء اور صالحین کا ساتھ نصیب فرمائے، آمین!
Flag Counter