Maktaba Wahhabi

150 - 222
((إِنْ جَائَتْ بِہٖ أُصَیْہِبَ، أُرَیْسِحَ حَمْشَ السَّاقَیْنِ، فَہُوَ لِہِلَالٍ، وَ إِنْ جَائَتْ بِہٖ أَوْرَقَ جَعْدًا جُمَالِیًّا خَدَلَّجَ السَّاقَیْنِ سَابِغَ الإِْلْیَتَیْنِ، فَہُوَ لِلَّذِي رُمِیَتْ بِہٖ)) ’’اگر اس عورت نے سرخ بالوں والا، ہلکے چوتڑوں اور باریک پنڈلیوں والا بچہ جنا تو وہ ہلال بن امیہ ہی کا ہوگا اور اگر گندمی رنگ، گھنگھریالے بالوں، موٹی پنڈلیوں اور بڑے چوتڑوں والا بچہ جنا تو اسی کا ہوگا جس کے ساتھ اس عورت پر تہمت لگی ہے۔‘‘ جب اس عورت نے بچے کو جنم دیا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اوصاف کے مطابق گندمی رنگ، گھنگھریالے بال، موٹی پنڈلیوں اور بھاری چوتڑوں والا تھا۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَوْ لَا الْأَیْمَانُ لَکَانَ لِي وَ لَہَا شَأْنٌ)) ’’اگر لعان کی قسمیں نہ ہوتیں تو میں اسے سخت سزا دیتا۔‘‘ [1]
Flag Counter