Maktaba Wahhabi

252 - 260
﴿ وَ مَنْ کَانَ فِیْ ہٰذِہٖ اَعْمٰی فَہُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ اَعْمٰی وَ اَضَلُّ سَبِیْلاً، ﴾(72:17) ’’اور جو شخص اس دنیا میں (قرآن سے) اندھا بن کر رہا وہ آخرت میں بھی اندھا ہی رہے گا بلکہ راستہ پانے میں اندھوں سے بھی گیا گزرا ہوگا۔‘‘ (سورہ بنی اسرائیل ، آیت نمبر72) مسئلہ 337: قرآن مجید سے اعراض کرنے والوں کے خلاف قیامت کے روز خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مقدمہ دائر کروائیں گے۔ ﴿ وَقَالَ الرَّسُوْلُ یٰرَبِّ اِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوْا ہٰذَا الْقُرْآنَ مَہْجُوْرًا ، ﴾(30:25) اور(قیامت کے روز)رسول کہے گا ’’اے میرے رب!بے شک میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ دیا تھا۔‘‘(سورہ الفرقان،آیت نمبر30) مسئلہ 338: قیامت کے روز قرآن مجید خود بھی اعراض کرنے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا۔ عَنْ اَبِیْ مَالِکِ نِ الْاَشْعَرِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَلْقُرْآنُ حُجَّۃٌ لَّکَ اَوْ عَلَیْکَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’(قیامت کے روز)قرآن مجید تیرے حق میں گواہی دے گایا تیرے خلاف گواہی دے گا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 339: قرآن مجید سے اعراض کرنے والوں کو قرآن مجید جہنم میں لے جائے گا۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر28کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter