Maktaba Wahhabi

137 - 260
جاتے ہیں فرشتے طالب علم سے محبت اس لئے کرتے ہیں کہ جو علم، طالب علم حاصل کرتاہے فرشتے اس علم سے محبت کرتے ہیں۔‘‘اسے احمد اور طبرانی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 96: قرآن مجید سیکھنے کے لئے مسجد(یا مدرسہ)جانے والے کو ایک حج کا ثواب ملتاہے۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( مَنْ غَدَا اِلَی الْمَسْجِدِ لاَ یُرِیْدُ اِلاَّ اَنْ یَّتَعََلَّمَ خَیْرًا اَوْ یُعَلِّمَہُ کَانَ لَہٗ کَاَجْرِ حَاجٍّ تَامًّا حَجَّتُہُ ))۔ رَوَاہُ الطَّبْرَانِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جو شخص صرف اس لئے مسجد گیا تاکہ نیکی سیکھے یا نیکی سکھائے اس کے لئے ایک مکمل حج کا ثواب ہے۔‘‘اسے طبرانی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 97: قرآن مجید کی دس آیات سیکھنا دنیا کے ہر نفع بخش سودے سے زیادہ نفع بخش ہے۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَجُلاً اَتَی النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقَالَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِشْتَرَیْتُ مَقْسِمَ بِنِیْ فُلاَنٍ فَرَبَحْتُ فِیْہِ کَذَا وَکَذَا قَالَ : (( اَلاَ اُنَبِّئُکَ بِمَا ہُوَ اَکْثَرُ رِبْحًا ؟ )) قَالَ وَہَلْ یُوْجَدُ ؟ قَالَ : (( رَجُلٌ تَعَلَّمَ عَشْرَ آیَاتٍ )) فَذَہَبَ الرَّجُلُ فَتَعَلَّمَ عَشْرَ آیَاتٍ فَاَتَی النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَاَخْبَرَہٗ۔ رَوَاہُ الطَّبْرَانِیُّ[2] (صحیح) حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اورعرض کیا’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں نے فلاں قبیلے سے سوداخریدا ہے اور اس میں مجھے اتنا زیادہ فائدہ ہواہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’کیامیں تجھے اس سے زیادہ نفع بخش سودا نہ بتاؤں؟‘‘آدمی نے عرض کیا ’’کیا ایسا سودا بھی ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’جو شخص قرآن مجید کی دس آیات سیکھتاہے وہ اس سے زیادہ نفع پاتا ہے۔‘‘وہ آدمی گیااور قرآن مجید کی دس آیات سیکھیں اور واپس آکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ کیا۔اسے طبرانی نے روایت کیاہے۔
Flag Counter