بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم تقریظ از جناب عزت مآب صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ ممبر سربرآوردہ علما ء کمیٹی سعودی عرب الحمد للّٰہ ؛ وبعد! میں نے شیخ عبداللہ بن محمد المعتاز حفظہ اللہ کی کتاب دیکھی ؛جس کا عنوان ہے: ’’ اعلام الخلف بمنہج السلف‘‘ میں نے اسے اپنے موضوع پر بہت ہی قیمتی کتاب پایا۔ خصوصاً اس دور میں جب کہ طرح طرح کی ہوائیں چل رہی ہیں اور اصلاح کے نام پر نئی فرقہ بندیاں ہورہی ہیں۔ حالانکہ اسلام اس افتراق اورگروہ بندی سے بالکل بری ہے۔ اسلام ہمیں اجتماعیت اور کتاب وسنت کے ساتھ گہری وابستگی کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَ لَا تَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ تَفَرَّقُوْا وَ اخْتَلَفُوْا مِنْ بَعْدِ مَا جَآئَ ہُمُ الْبَیِّنٰتُ وَ اُولٰٓئِکَ لَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴾(آل عمران:۱۰۵) ’’تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے اپنے پاس روشن دلیلیں آ جانے کے بعد بھی تفرقہ ڈالا اور اختلاف کیا انہی لوگوں کے لیے بڑا عذاب ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَ اِِنَّ ہٰذِہٖٓ اُمَّتُکُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَ ۃً وَّاَنَا رَبُّکُمْ فَاتَّقُوْنِ o فَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَہُمْ بَیْنَہُمْ زُبُرًا کُلُّ حِزْبٍ م بِّمَا لَدَیْہِمْ فَرِحُوْنَ﴾ (المؤمنون۵۳۔۵۲) ’’یقینا تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں ہی تم سب کا رب ہوں، پس تم مجھ |