Maktaba Wahhabi

71 - 236
يأمرون بحسب أنفسهم هؤلاء قطاع الطريق دجالون كذابون مفتونون فتانون إياكم وإياهم ولا تتبعوا إلا من دعى إلى كتاب الله وسنة رسوله ولم يدع إلى نفسه. اھ ہیں۔ یہ ڈاکو ہیں، جھوٹے ہیں۔ خود فتنے میں مبتلا ہیں۔ لوگوں کو فتنہ میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں سے بچو۔ اور صرف ان لوگوں کی بات قبول کرو جو کتاب وسنت کی طرف دعوت دیں اور اپنی ذات کی طرف دعوت نہ دیں۔‘‘ پھر طالب علموں کو مخاطب فرما کر ارشاد ہوتا ہے: ورب إنسان منكم يبلغه حديث من أحاديث نبيكم فلا يعمل به ويقول إنما عمل على مذهب فلان لا على الحديث ثم اختال بأن فهم الحديث والقضاء به من شأن الكمل المهرة وأن الأئمة لم يكونوا ممن يخفى عليهم هذا الحديث فما تركوه إلا الوجه ظهر لهم في الدين من نسخ ومرجوحية. اھ (تفہیمات ص215 ج1) بہت سے لوگوں کو تم سے حدیث نبویؐ مل جاتی ہے۔ لیکن وہ اس پر عمل نہیں کرتے۔ وہ کہتے ہیں میرا عمل فلاں مذہب پر ہے۔ پھر بہانے ہیں کہ حدیث سمجھنا اور اس کے مطابق فیصلہ کرنا کامل اور ماہل لوگوں کا کام ہے اور ائمہ سے یہ حدیث مخفی نہ تھی۔ کوئی وجہ ضرور ہوگی۔ جس کی بناء پر ائمہ نے اس پر عمل نہیں کیا۔ اھ اس کے نتیجہ میں فرماتے ہیں: ’’یہ قطعاً دین کی بات نہیں تم صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو۔ مذہب کے موافق ہو یا مخالف اللہ کی مرضی یہی ہے کہ تم کتاب وسنت کی اطاعت کرو۔‘‘ الخ بظاہر شاہ صاحب فقہ حنفی سے مانوس ہیں۔ ان کا خاندانی مسلک عام طور پر فقہ عراقی ہے لیکن شاہ صاحب چونکہ جمود اور اس توقیفی فقہ سے بیزار ہیں۔ اس لئے اس فقہی نظام پر بھرپور وار کرتے ہیں۔ قرۃ العینین
Flag Counter