Maktaba Wahhabi

66 - 197
جس سینے میں ایمان اور اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کی محبت اکٹھی نہیں ہوسکتی، کیونکہ جب آدمی کسی سے محبت کرتا ہے، تو پھر اس کے ساتھ ، اُس کے دشمنوں سے محبت نہیں کرتا۔‘‘[1] امام مالک نے اسی آیت سے قدریہ فرقے کے لوگوں کے ساتھ دشمنی اور عداوت رکھنے اور ان سے قطع تعلق پر استدلال کیا ہے۔[2] علامہ قرطبی، حضرت امام رحمہ اللہ کے استدلال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’ظلم و زیادتی کرنے والے سارے لوگ قدریہ فرقے کے لوگوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے مستحق ہیں۔‘‘ [3] حافظ ابن کثیر اس کی تفسیر میں لکھتے ہیں: ’’وہ (یعنی اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان لانے والے) اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نافرمانوں سے دوستی نہیں رکھتے، خواہ وہ ان کے اعزہ و اقارب ہی کیوں نہ ہوں۔‘‘[4] نافرمان اور بُرے رشتہ داروں کے ساتھ حقیقی اور سچی صلہ رحمی تو یہ ہے، کہ انہیں نیکی کی راہ پر لانے ، چلانے اور بُرائی سے ہٹانے ، بچانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے۔ یہ رشتہ دار نیکی کی راہ کو چھوڑ کر اور بدی کی راہ پر چل کر
Flag Counter