Maktaba Wahhabi

99 - 197
-۲- اللہ تعالیٰ کی کتاب پر عمل کرنا رزق کے اسباب میں سے ایک یہ ہے، کہ (اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب پر عمل کیا جائے)۔ توفیقِ الٰہی سے اس سلسلے میں ذیل میں تین عنوانات کے تحت گفتگو کی جارہی ہے: ا: دلیل ب: دلیل کے حوالے سے تین باتیں ج: تنبیہ ا: دلیل ارشادِ باری تعالیٰ: {وَ لَوْ اَنَّہُمْ اَقَامُوا التَّوْرٰۃَ وَ الْاِنْجِیْلَ وَ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْہِمْ مِّنْ رَّبِّہِمْ لَاَکَلُوْا مِنْ فَوْقِہِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِہِمْ مِنْہُمْ اُمَّۃٌ مُّقْتَصِدَۃٌ وَّکَثِیْرٌ مِّنْہُمْ سَآئَ مَا یَعْمَلُوْنَ}[1] (اور بلاشبہ اگر وہ (یعنی اہلِ کتاب) تورات اور انجیل کو اور اُسے جو اُن کے رب کی جانب سے اُن پر نازل کیا گیا، قائم کرتے، تو وہ یقینا اپنے اُوپر سے اور اپنے قدموں کے نیچے سے کھاتے۔ اُن میں سے ایک گروہ راہِ اعتدال پر ہے اور اُن میں سے بہتوں کے کرتوت بُرے ہیں۔) ب: دلیل کے حوالے سے تین باتیں: ا: {وَ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْہِمْ مِّنْ رَّبِّہِمْ}[2] سے مراد: چار مفسرین کے اقوال:
Flag Counter