Maktaba Wahhabi

109 - 197
-۴- ایمان اور عمل صالح رزق کے اسباب میں سے ایک (اہلِ ایمان کا نیک اعمال کرنا) ہے۔ اس بارے میں درجِ ذیل دو عنوانات کے تحت قدرے تفصیل ملاحظہ فرمائیے: ا: دو دلائل ب: ان دلائل کے حوالے سے آٹھ باتیں ا: دو دلائل: ۱: ارشادِ باری تعالیٰ: {مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَکَرٍ اَوْ اُنْثٰی وَ ہُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّہٗ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً وَّلَنَجْزِیَنَّہُمْ اَجْرَہُمْ بِاَحْسَنِ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ}[1] (جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت اور وہ مؤمن ہو، تو ہم یقینا اسے ضرور نہایت پاکیزہ زندگی عطا کریں گے اور بلاشبہ ہم انہیں ان کے اعمال کا اچھا بدلہ ضرور عطا فرمائیں گے۔) ۲: تین روایات: ’’إِنَّ اللّٰہَ لَا یَظْلِمُ مُؤْمِنًا حَسَنَۃً یُّعْطٰی بِہَا فِيْ الدُّنْیَا، وَیُجْزٰی بِہَا
Flag Counter