Maktaba Wahhabi

69 - 197
-۷- اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا رزق کے اسباب میں سے ایک (اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا) ہے۔ اس موضوع کے متعلق گفتگو ان شاء اللہ العزیز درجِ ذیل دو عنوانوں کے تحت ہوگی: ا: اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کا مفہوم ب: اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کا سببِ رزق ہونے کے چھ دلائل ا: اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کا مفہوم: شیخ ابن عاشور آیت کریمہ {وَ مَآ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْئٍ فَہُوَ یُخْلِفُہٗ}[1]کی تفسیر کے ضمن میں لکھتے ہیں: ’’خرچ کرنے سے مراد ایسا خرچ کرنا ہے، جو دین کی رُو سے پسندیدہ ہو، جیسے فقیروں پر خرچ کرنا، دین کی نصرت و تائید کی خاطر اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا۔‘‘[2] ب: اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کا سببِ رزق ہونے کے چھ دلائل: قرآن و سنت کی متعدد آیاتِ و احادیث میں واضح طور پر یہ بات بیان کی گئی ہے، کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے اخروی اجر و ثواب کے ساتھ ساتھ، دنیا میں بھی اس کا بدلہ و صلہ دیا جاتا ہے۔ ایسے ہی دلائل میں سے چھ مندرجہ ذیل ہیں: ا: اللہ رب العزت فرماتے ہیں:
Flag Counter