Maktaba Wahhabi

177 - 197
-۱۹- استقامت رزق کے اسباب میں سے ایک (استقامت) ہے۔ اس کے متعلق حسبِ ذیل دو عنوانات کے ضمن میں گفتگو ملاحظہ فرمایئے: ا: دلیل ب: دلیل کے حوالے سے دو باتیں ا: دلیل: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: {وأَنْ لَّوِ استَقَامُوْا عَلَی الطَّرِیْقَۃِ لَأَسْقَیْنَاھُمْ مَآئً غَدَقًا} [1] (اور (یہ وحی کی گئی ہے،) کہ اگر وہ لوگ راہِ (حق) پر استقلال اختیار کرتے، تو یقینا ہم انہیں بہت وافر پانی پلاتے)۔ ب: دلیل کے حوالے سے دو باتیں: ۱: استقامت کا معنٰی: دو علماء کے اقوال: ۱: علامہ راغب اصفہانی لکھتے ہیں: ’’ اِسْتِقَامَۃُ الْإِنْسَانِ لَزُوْمُہٗ الْمَنْہَجَ الْمُسْتَقِیمَ ‘‘[2] (انسان کی استقامت درست منہج کو چمٹنا ہے۔) ۲: امام نووی نے تحریر کیا ہے:
Flag Counter