Maktaba Wahhabi

116 - 197
-۵- گھر والوں کو حکمِ نماز دینا اور خود اس کی خوب پابندی کرنا رزق کے اسباب میں سے ایک (اہل ِخانہ کو نماز کا حکم دینا اور خود اس پر مضبوطی سے جم جانا) ہے۔ توفیقِ الٰہی سے اس بارے میں درجِ ذیل تین عنوانات کے تحت گفتگو کی جارہی ہے: ا: دلیل ب: دلیل کے حوالے سے تین باتیں ج: دلیل کے حوالے سے چار تنبیہات ا: دلیل: اللہ کریم نے فرمایا: {وَاْمُرْ اَہْلَکَ بِالصَّلٰوۃِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْہَا لَا نَسْئَلُکَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُکَ وَ الْعَاقِبَۃُ لِلتَّقْوٰی}[1] (اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیجئے اور اس پر خوب پابند رہیے۔ ہم آپ سے کسی رزق کا مطالبہ نہیں کرتے۔ ہم ہی آپ کو رزق دیں گے اور اچھا انجام تقویٰ کا ہے۔) اس آیتِ شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے افرادِ خانہ کو نماز قائم کرنے کا حکم دینے اور خود اس کی خوب پابندی کا حکم دیتے ہوئے واضح فرمایا ہے، کہ
Flag Counter