Maktaba Wahhabi

198 - 197
۱۱: ادائیگی قرض کا سچا ارادہ: اللہ تعالیٰ ایسے ارادے والے مقروض کی نصرت و اعانت کرتے ہیں، اس کے لیے محافظ کا تقرّر اور رزق کا سبب مہیا فرماتے ہیں۔ اس قسم کے ارادے کے ثمرات کو پانے کی مثالیں کتبِ حدیث اور روز مرہ زندگی میں موجود ہیں۔ ۱۲۔۱۷: & سلام کہہ کر گھر میں داخل ہونا: & مسجد کی طرف جانا: & با جماعت نماز والی مسجد میں ہونا: & جہاد فی سبیل اللہ کے لیے نکلنا: & مریض کی عیادت: & جنازے کے ساتھ جانا & حق بات میں حاکم کی نصرت: & غیبت کے بغیر گھر بیٹھنا: ان آٹھ اعمال میں سے ہر ایک عمل والے لوگوں کے ربِّ کریم ضامن ہوتے ہیں۔ اگر وہ زندہ رہیں، تو اللہ تعالیٰ کی جانب سے رزق دیئے جاتے ہیں۔ غموں اور پریشانیوں سے ان کی کفایت کی جاتی ہے۔ اگر فوت ہو جائیں، تو مولائے کریم کی طرف سے اُنہیں جنت میں داخل کرنے کا وعدہ ہے۔ ۱۸:حدود کا قائم کرنا: اقامتِ حدود میں بدی کا مٹانا اور رحمتِ الٰہی کے دروازوں کا وا کروانا ہے۔ بدی کے خاتمے اور ربِّ کریم کی رحمت کے دروازے کھل جانے سے رزق میں کشادگی اور معیشت میں آسودگی آتی ہے۔
Flag Counter