Maktaba Wahhabi

87 - 197
-۱۰- اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کرنا رزق کے اسباب میں سے ایک (اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کرنا) ہے۔ ذیل میں اس حوالے سے قدرے تفصیل، چار عنوانات کے ضمن میں ملاحظہ فرمائیے: ا: اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کا مفہوم ب: پہلی دلیل اور اس کے متعلق دو باتیں ج: دوسری دلیل اور اس کے متعلق دو باتیں د: دونوں دلیلوں کے حوالے سے تین باتیں ۱: اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کا مفہوم: دو علماء کے اقوال: (i): امام راغب اصفہانی لکھتے ہیں: ’’اَلْخُرُوْجُ مِنْ دَارِالْکُفْرِ إِلٰی دَارِ الْإِیْمَانِ کَمَنْ ہَاجَرَ مِنْ مَکَّۃَ إِلَی الْمَدِیْنَۃِ۔‘‘[1] ’’دارالکفر سے دارالایمان کی طرف جانا، جیسا کہ مکہ (مکرمہ) سے مدینہ (طیبہ) کی طرف ہجرت کی گئی۔‘‘ 2: سید محمد رشید رضا نے بیان کیا ہے، کہ ہجرت کے لیے ضروری ہے، کہ وہ حقیقی طور(یعنی خالص) اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہو۔ ہجرت کرنے والے کا مقصد اللہ تعالیٰ کے حکم اور مرضی کے مطابق اقامت دین اور اہل ایمان پر ظلم وزیادتی کرنے والے
Flag Counter