Maktaba Wahhabi

194 - 197
نصرت و تائید کی خاطر خرچ کرنا۔ اللہ تعالیٰ کی راہِ میں خرچ کرنے پر دنیا میں اچھے بدلے اور آخرت میں اجر و ثواب دینے کا وعدہ رب العالمین کی جانب سے ہے۔ ہر صبح آسمان سے نازل ہونے والا فرشتہ راہِ الٰہی میں خرچ کرنے والے کے لیے بہترین بدل کی دعا کرتا ہے۔ کتبِ حدیث اور روز مرہ کی زندگی میں راہِ الٰہی میں خرچ کرنے والوں کے لیے، دنیا ہی میں بہترین بدل پانے کی بہت مثالیں ہیں۔ ۸: علومِ شرعیہ کے حصول کی خاطر وقف ہونے والوں پر خرچ کرنا: اہلِ علم پر خرچ کرنے سے اس خرچ شدہ مال کی قدر و قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے، کیونکہ انہیں اس سے، حصولِ علم میں مدد ملتی ہے۔ بعض علمائے امت منصبِ نبوت کے بعد، علماء کے منصب کو سب سے بلند و بالا قرار دینے کی بنا پر، اپنی خیرات اُنہی میں سے مستحق لوگوں پر خرچ کیا کرتے تھے۔ ۹: کمزوروں کے ساتھ احسان: ناتواں اور بے سہارا مسلمانوں کی عزت و تکریم اور اُن کے ساتھ احسان کی وجہ سے دشمنوں کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کی تائید حاصل ہوتی ہے اور رزق کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ ۱۰: اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت: اس کا مفہوم رضائے الٰہی کی خاطر دارالکفر سے دارالایمان کی طرف اقامتِ دین اور اہلِ ایمان پر ظلم کرنے والے کافروں کے خلاف، مومنوں کی نصرت و تائید کے لیے جانا ہے۔
Flag Counter